Khuwaab aur Taabeer
کراچی: مرحوم شوہرتخت پر لیٹے ہیں۔
چاروں طرف گھنے درخت ہیں۔ یہ اونچی جگہ ہے۔ بادل چھائے ہوئے ہیں اور بوندا باندی
ہورہی ہے۔ شوہر نے کچھ کہا جو مجھے یادنہیں۔ میں پتوّں کو غور سے دیکھتی ہوں کہ
آیا ان پر بھی بارش کے قطرے گررہے ہیں یا نہیں۔
تعبیر: یہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے۔کھیتی
میں کیکر کے بڑے بڑے کانٹے بھی ہوتے ہیں اور پھل فروٹ اور خوش نما پھولوں کی بیلیں
بھی ہوتی ہیں۔ یہ دونوں اشارہ کرتے ہیں کہ جب آدمی ایسے علاقے میں قیام کرتا ہے جو
کانٹوں سے بھری جگہ ہو تو یہ سزا ہے۔ جہاں درخت اور پھول ہیں، وہ جزا ہے۔ خواب میں
بتایا گیا ہے کہ آپ کے شوہر خوش ہیں۔ آپ
کو چاہئے کہ ان کو ایصال ِثواب کیا کریں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اچھے
اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اِس دنیا سے جانے کے بعد دوسری دنیا میں اچھی
زندگی عطا فرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.