Khuwaab aur Taabeer

مرحوم رشتہ دارکپڑے نکال رہے ہیں


رحمت،فیصل آباد : مرحوم رشتہ دار میرے گھر پر ہیں اور الماری سے کپڑے نکال رہے ہیں ۔ جب استفسار کیا کہ روح کو کپڑوں کی کیا ضرورت ہے تو وہ بولے، کپڑوں کی ضرورت مجھے ہے کیوں کہ میں جسم ہوں۔

 تعبیر: مرحوم کو ایصال ِثواب کی ضرورت ہے۔ قرآن کریم اور گیارہ سو مرتبہ انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھ کر ایصال ِثواب کیجئے۔ یتیم اور ضرورت مند بچوں کو کپڑے سلواکردیجئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے اوپر رحم فرمائے اور حضور پاکؐ کی شفاعت نصیب ہو، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.