Khuwaab aur Taabeer

مرحوم بہنوئی بے سکون


ن۔ا، کراچی۔ مرحوم بہنوئی کو خواب میں دیکھا کہ کہہ رہے ہیں بہت اہم بات کرنا چاہتا ہوں۔ خیال آیا کہ انہیں چاہئے اپنے بھائیوں سے شیئر کریں۔ بہنوئی نے کہا تم سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے ایک طرف لے جاکر وہ کہنے لگے کہ بہت بے چین رہتا ہوں، پرسکون نہیں ہوں۔ میں نے کہا، اوپر تو ساری پریشانیاں ختم ہوجاتی ہیں اور سکون ہوتا ہے۔ کہنے لگے جنت میں بھی جانا ہوتا ہے لیکن حوروں سے چھپ کرروتا ہوں۔

تعبیر : خواب میں آپ کو بتایا گیا ہے کہ اپنا محاسبہ کریں ، کوئی ایسا عمل سرزد ہورہا ہے یا ہوا ہے جو ضمیر کو پسند نہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.