Khuwaab aur Taabeer

مراقبہ


دانش خان، اسلام آباد: جنگل سے گزر رہا ہوں۔ پرُسکون فضا ہے۔ہر طرف خاموشی ہے جو اندر میں اتر رہی ہے۔ خیال آیا کہ یہاں مراقبہ کرنا چاہئے۔ وہاں  ایک صاحب نظر آئے جو بیٹے کے ساتھ کھیل رہے تھے۔پھر منظر تبدیل ہوا۔  دیکھا کہ عید کا دن ہے۔ نانی کے گھر دعوت ہے لیکن مہمان کم ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ کھانا پکانے والی خاتون نہیں آئیں۔ خود کو چھوٹے بچے کے روپ میں امی کی گود میں دیکھا۔ ایک  بزرگ تشریف لائے جن کے بارے میں نانا جان نے بتایا  کہ مجھے والدہ نے  اجازت نہیں دی اس لئے میں ان کا مریدنہیں بن سکا۔بزرگ نے سب کو بتایا کہ  آپ لوگ خوش نصیب ہیں۔ پھر وہ پرندوں کی طرح اڑنے لگے۔ کوئی کہتا ہے کہ دیکھو! وہ آسمان کی سیرکررہے ہیں۔

تعبیر:  خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے گھر میں روحانیت سے متعلق گفتگو ہوتی ہے جس  میں خاندانی پس ِمنظر کا اظہار زیادہ ہوتا ہے۔   خواب میں آپ نے جو کچھ دیکھا ہے، اس میں الوژن زیادہ ہے۔ الوژن سے مراد وہ باتیں ہیں جن کا کوئی مفہوم نہیں ہوتا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ    ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.