Khuwaab aur Taabeer
س۔ا، کراچی:کسی نے نماز یا
قرآن کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا، بتاتی ہوں۔ پھر اپنے بڑے افسر کودیکھا
۔اگلے منظر میں رشتہ داروں کے ساتھ انجان گھر میں کھانا کھارہی ہوں ۔ پھر دیکھا کہ
ممانی نے بیٹی کے زیورات کی خریداری کی ہے۔ زیور خراب ہوا تو ممانی نے ٹھیک کرنے
کے لئے زیور دیا۔ خالہ، امی سے کہتی ہیں کہ میں تمہارے بیٹے کو مبارک باد دے رہی
ہوں۔
تعبیر:
استخارہ
ساری عمر کا نہیں ہوتا۔ جو خواب آپ نے بھیجا اس میں اچھے حالات کی نشاندہی ہے لیکن
ہر اچھی حالت کے ساتھ ہمیشہ بری حالت کا بھی مظاہرہ ہوتا ہے۔ برے حالات نہ ہوں تو
اچھے حالات کا ذکر نہیں ہوگا۔ اچھے حالات ہوں تو برے حالات کا ذکر نہیں ہوگا۔ آثار
اچھے نظر آتے ہیں۔ شادی اللہ کے بھروسے پر کرسکتے ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.