Khuwaab aur Taabeer

لڑکی کو بارباردیکھنا


ایک لڑکی جو نو یا ۱۰ سال کی عمر ہے کبھی کبھی میرے گھر کے کام میں ہاتھ بٹانے کی غرض سے میرے پاس آتی تھی۔ اب عرصہ چار سال گزرنے کے بعد جب کہ لڑکی جوان ہو گئی پھر اسی غرض سے دس پندرہ دن کے لئے میرے گھر آ کر رہی یہ پانچ چھ مہینے پہلے کی بات ہے اس عرصہ میں نے پہلے یہ خواب دیکھا کہ وہ لڑکی میرے شوہر کی دلہن بنی ہوئی ہے۔ پریشان ہو کر میری آنکھ کھل گئی۔

دوسرا خواب دیکھا کہ وہی لڑکی مجھ سے شوہر کی خاطر لڑائی کر رہی ہے۔

ابھی حال ہی میں خواب دیکھا کہ اس لڑکی کی میرے شوہر کے ساتھ منگنی ہو گئی جو کہ شوہر نے مجھے لاعلم رکھ کر چھپ کر کی، اور لڑکی منگنی کے کپڑے وغیرہ مجھے دکھا رہی ہے اور میں اس سے کہہ رہی ہوں کہ تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا تم تو میرے پاس جب تم چھوٹی اور بچہ تھیں جب سے آ رہی ہو۔ میں نے تمہیں اپنے بچوں کی طرح رکھا۔ میں تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتی کہ تم میرے شوہر سے اتنے قریب ہو جاؤ گی وغیرہ وغیرہ۔

اب میں شوہر کی طرف سے بھی اس لڑکی کی طرف جھکاؤ دیکھ رہی ہوں۔ خدارا مجھے ان خوابوں کی تعبیر جلد بتائیں اور کوئی دعا اور تجویز اپنے روحانی علم کی روشنی میں تحریر فرمائیں۔ میں ان خوابوں سے بہت خوفزدہ ہو گئی ہوں۔

تعبیر: ذہن میں ایک عرصہ تک وسوسے آتے رہے اور ان وسوسوں نے طاقت کے ساتھ دماغ کو متاثر کیا تو آپ کو مشکوک اور ڈراؤنے خواب نظر آنے لگے جبکہ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پھر بھی احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ آپ مذکورہ لڑکی سے تعلقات کم کر کے ختم کر دیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.