Khuwaab aur Taabeer

لڑائی میں کسی نے ہاتھ پکڑلیے


محمد نعیم نبی، کراچی۔والد محترم کے ساتھ مسجد میں بیٹھا ہوں۔ کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیوں آئے ہو ۔کہتا ہوں عرس میں آیا ہوں۔ ایک عورت نظر آئی جو طنزیہ ہنس کر پوچھتی ہے کہ کوئی تبدیلی آئی تو کہتا ہوں کہ ہاں بہن تبدیلی آئی۔ کسی نے کہا ، اوپر چلتے ہیں اور میں اس کے ساتھ مسجد کی چھت پر چلا جاتا ہوں۔ وہاں دری بچھی ہوئی ہے اور کچھ مٹی پڑی ہے۔ کار چوبی کے کام کیے ہوئے دو کپڑے نظر آئے، ان کا رنگ یاد نہیں۔ پھر دیکھا ایک لڑکے سے لڑائی ہوئی ،کسی نے میرے ہاتھ پکڑلیے، میں لڑ نہیں سکا۔

 

تعبیر: خواب وہم ،بیماری اور شکوک و شبہات پر پھیلا ہوا ہے۔ مریض بیمار کم ،وہمی زیادہ ہے۔ بہت عرصہ سے اس قسم کے خیالات کی بنا پر بیماریاں لاحق ہوگئی ہیں جس کا معائنہ کرانا چاہیے۔ نظامِ ہضم اور جگر کا فعل درست نظرنہیں آتا۔ اگر پرہیز کے ساتھ صحیح علاج نہیں ہوا تو خدانخواستہ بیماری بڑھ سکتی ہے۔ وہم بیماریوں اور خرابیوں کی جڑ ہے۔ وہم میں مبتلا آدمی شکوک و شبہات کے جال میں پھنس جاتا ہے ۔ یہ سب اس لیے نہیں لکھا کہ آپ ڈرجائیں، اس لیے لکھا ہے کہ آپ یقین کی دنیا روشن کریں اور پرہیز کے ساتھ علاج کرائیں۔ اللہ تعالیٰ صحت عطا فرمائے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اگست                 2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.