Khuwaab aur Taabeer
محمد امین ورک، کراچی۔ دیکھا کہ محل کے ایک کمرے میں بیٹھا ہوں، ایک لمبے قد
کے صاحب تشریف لاتے ہیں جنہوں نے عمامہ باندھا ہوا ہے۔ قریب آکر فرماتے ہیں ذکر
اذکار تو ہورہے ہیں۔
تعبیر: الحمد للہ آپ کو اللہ کے دوست بزرگ کی زیارت نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے
ذکر اذکار کی ہدایت فرمائی ہے اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2014ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.