Khuwaab aur Taabeer
اقبال جہاں،
شاہ فیصل۔دیکھا کہ گھر کے صحن میں موٹاتازہ سانپ پھر رہا ہے۔ میں گزرتی ہوں تو کاٹنے
کے لئے پیچھے آتا ہے۔ دور کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ کوئی بچائے۔ اتنے
میں آسمان سے لال بیگ جیسی کوئی مخلوق گرتی ہے جسے دیکھ کر سانپ پھن پھیلا کربیٹھ جاتا
ہے۔ میں بھاگتی ہوئی جاتی ہوں تو زینہ پروالدہ محترمہ تشریف فرما ہیں۔چیخ کر کہتی ہوں
امی سانپ ڈسنے کے لئے میرا پیچھا کررہا ہے۔ خوف سے آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: کو ئی
بیما ری ہے جو آپ کا پیچھا کر رہی ہے ۔ یہ بیماری بلڈ پریشربھی ہو سکتی ہے ۔وجہ ناقص
غذا اور ناقص نمک ہے ۔ ڈاکٹر سے test کروائیں بطور خاص پیٹ اور خون کا test کروائیں اور پرہیز
کے ساتھ علاج کریں ۔ انشاء اللہ ،اللہ تعالیٰ شفا عطا کریں گے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.