Khuwaab aur Taabeer
عابد ، کراچی۔ اپنے کزن کے ساتھ موجود ہوں ایک بزرگ سینے
سے لگاتے ہیں پھر میرے سینے پر ہاتھ رکھتے ہیں جہاں سے سفیدروشنی نکل کر ان کے
ہاتھ میں جذب ہوجاتی ہے۔ میں عرض کرتا ہوں میرا حصہ کب ملے گا فرماتے ہیں: اسباق
مراقبہ کرتے رہو سب مل جائے گا۔ پھر فرماتے ہیں: اللہ تعالی تمہاری زبان کی لکنت
دور کرے گااور روحانی علوم سیکھنے کا انہماک قائم رہا تو آپ انشاء اللہ بہت ترقی
کریں گے۔ پھر دیکھا مراقبہ ہال کے اوپر کھڑاہوں سامنے بہت اونچا پہاڑ ہے جو میرے
پاس آتا ہے، اس پر حضور قلندربابااولیاؒ کی شبیہہ ہے ،میں سلام کرتاہوں تو وہ
جواب میں وعلیکم السلام فرماتے ہیں۔ پھر دیکھا کوئی بزرگ تسبیح دیتے ہوئے فرماتے ہیں
یہ حضرت عیسیٰ ؑ نے تمہیں دی ہے جو میں لے
لیتا ہوں۔پھر دیکھا ایک ہال میں بہت لوگ جمع ہیں میں لیٹا ہوا ہوں ایک بزرگ فرماتے
ہیں تمارا کوئی پیر ہے عرض کرتا ہوں میرے مرشد میرے ساتھ ہیں۔ مرشد بہت خوش ہوکر میرے
دل پر عطر لگاتے ہیں جو سارے جسم پر ملتا ہوں۔
تعبیر: خواب الحمد للہ مبارک ہے لیکن اس میں آپ کو
ہدایت کی گئی ہے کہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا اور پابندی سے اسباق پڑھنا ضروری ہے تاکہ اصلاح احوال کے
ساتھ ترقی کے راستے کھلتے رہیں۔ آپ کا یہ کہنا کہ میرا حصہ کب ملے گا نہایت بے ادبی اور گستاخی ہے۔ یہ تو ایسی ہی
بات ہے کہ آپ اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے پوچھیں مجھے میٹرک کا سرٹیفیکٹ کب ملے گا؟
جبکہ آپ نے ابھی پہلی کلاس بھی پاس نہیں کی۔ روحانیت ایسی طرز فکر ہے جس کو صراط
مستقیم کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتے صراط مستقیم وہ راستہ ہے جس میں بندے اور اللہ
کا رشتہ اس طرح قائم ہوجائے کہ وہ اللہ کی رضا کے تابع ہوجائے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.