Khuwaab aur Taabeer

قلندربابا اولیاؒ نےگلے میں ہار ڈالے


رخسانہ یاسمین، واہ۔ بھائی کے ساتھ مزار قلندربابا اولیاؒ ؒ پر کھڑی ہوں۔ قبر مبارک پر بہت سے ہار اور پھول ہیں۔ کچھ دیر بعد گلاب کے ہاربھائی کے گلے میں آجاتے ہیں۔ دل ہی دل میں عرض کرتی ہوں ،باباجی میرے گلے میں بھی ہار ڈالیے۔

 

تعبیر: حضور قلندر بابا اولیاؒ ؒ کے مزار مبارک پر حاضری میں فیض ہوا جو گلاب کے پھولوں کی شکل میں ظاہر ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کام یاب کرے اور آپ سلسلہ کی تعلیمات سے فیض یاب ہوں، آمین۔ اسباق کی پابندی کریں، قواعد و ضوابط اور اغراض و مقاصد پر مستقل مزاجی سے عمل کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری                2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.