Khuwaab aur Taabeer

قلندر بابا اولیا اس دنیا سے پر دہ فرماگئے ہیں


درخشاں ، کراچی ۔ خواب دیکھا کہ قلندر بابا اولیا اس دنیا سے پر دہ فرماگئے ہیں۔ میں ا ور دو خواتین ان کے جسد خاکی کے قریب بیٹھے ہیں ۔ بابا صاحب کا ایک ہاتھ چار پائی سے باہر کی طرف ہے ۔ میں ان کا ہاتھ پکڑتی ہوں تو وہ بھی پکڑ لیتے ہیں۔ایک خاتون کہتی ہیں ان کا تو انتقال ہو چکا ہے ۔

 میں کہتی ہوں یہ اللہ کے نیک بندے ہیں ان کے لئے فنا بقا ہے، کچھ اور بھی کہتی ہوں جو یاد نہیں۔ ان کے ہاتھ سے نارنجی روشنی نکل کے میرے ہاتھ میں جذب ہو رہی ہے۔

تعبیر : اگر سلسلہ کے اغراض و مقاصد اور قواعدو ضوابط کے مطابق عمل کیا جا ئے تو انشاء اللہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیا کے فیض سے آپ بابرکت ہوں گی ۔ پانچ وقت نماز کی پا بندی اور مہینہ میں تین روزے رکھیں۔ وضو بے وضو ہر حال میں یا حیی یا قیوم کا ورد کریں۔حضور پاک ؐ کی سیرت طیبہ کو دل کی گہرائیوں سے غور کر کے پڑھیں۔ اللہ کے حکم سے انشاء اللہ مراد برآئے گی۔ آپ کو مبارک ہو ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.