Khuwaab aur Taabeer

قفسِ عنصری اور روح


 ۱۷ مارچ کو بوقت 2 1/2 بجے تا 2 1/3بجے دن خواب دیکھا کہ سجدے میں ہوں اور روح قفسِ عنصری سے پرواز کر رہی ہے ۔مقام مسجد ہے۔ اسی کشمکس میں آنکھ کھل گٗئی ۔ گھبراہٹ ہر گز طاری نہیں ہوئی۔ اس خواب کی تعبیر کا منتظر ہوں ۔

 تعبیر: مسجد میں قفسِ عنصری سے روح کا پرواز کرنا اس بات کی علامت ہے کہ روحانی خوشی نصیب ہوگی اور اگر کمر ہمت باندھ لی جائے تو انشاء اللہ عرفان کی منزل سامنے ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.