Khuwaab aur Taabeer

قبروں سے مردوں کا سلام


کوثر۔ قبرستان میں دیکھا کہ قبروں سے مر ُدوں کے ہاتھ باہر نکلے ہوئے ہیں۔ حیرت ہوتی ہے اور کچھ دیر بعد ہرطرف سے آواز آتی ہے ، السلام علیکم۔ اب اندازہ ہوا کہ یہ لوگ مجھے سلام کررہے ہیں۔ اپنے آپ کو ایک قبر کے اندر دیکھا پھر نظر آیا کہ جان نکل رہی ہے۔

 

تعبیر: کوئی بیماری پرورش پارہی ہے۔ اگر تدارک   نہ کیا گیا تو بیماری بڑھ جائے گی اور کئی تکلیفیں رونما ہوجائیں گی۔ پرہیز کے ساتھ علاج کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے۔ خواب میں زنانی بیماریوں کی طرف اشارہ ہے۔اگر بروقت علاج نہ ہوا تو پیچیدگی ہوسکتی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اگست                      2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.