Khuwaab aur Taabeer

قالین پر پھول کے نقش کو قبر میں تبدیل دیکھنا


عائشہ ،لاہور۔ خواب کے اجزائے ترکیبی ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے کسی اسم کا ورد کرتی ہیں اور اس اسم کے ساتھ ساتھ درود شریف بھی کثرت سے پڑھتی ہیں۔ انگریزی اخبار میں قرآن کی آیت لکھی ہوئی دیکھنا اس طرف اشارہ ہے کہ اسلام کے دوسرے ارکان پورے کرنے میں کوتاہی سرزد ہوتی ہے۔ ایک بات خواب میں بھی بتائی گئی ہے کہ آپ کو گانے سننے کا زیادہ شوق ہے ۔ قالین پر بنے ہوئے پھولوں کو قبروں میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھنا اس طرزِ فکر کی علامت ہے جس طرز ِ فکر میں نمود و نمائش اور وقت کاضیاع زیادہ ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (ستمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.