Khuwaab aur Taabeer
خالد جاوید تارڑ، پھالیہ: ٹیوشن کے لئے بیٹے کو اس گاؤں میں
لے کر گیا جہاں والد استاد رہے ہیں۔ ٹیوشن کے استاد کے کمرے میں مرحوم والد داخل
ہوئے، سر پر جناح کیپ، ہاتھ میں چھڑی، بہترین لباس اور جوتے پہنے باوقار انداز میں
چل رہے ہیں۔ بہت خوش ہوکر استاد سے ابو کاتعارف کرواتا ہوں تو استاد مصافحے کے لئے
ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں، آپ کو فیض مل چکا ہے۔ میرے اوپر خوشی اور سرشاری طاری
ہوگئی۔
تعبیر: الحمد للہ
خواب کی تعبیر اچھی ہے لیکن تعبیر کو حاصل کرنے کے لئے طرز فکر میں تبدیلی ضروری
ہے۔ ایک طرزفکر دنیا کی زندگی ہے اور دوسری طرز فکر زندگی کو کیئر آف اللہ سمجھنا
ہے اور اس پر عمل کرنا یقین ہے۔ فیض کے لئے طرز فکر اور طرز عمل کیئر آف اللہ ہونا
ضروری ہے۔ کتاب ’’ خاتم النبیین محمد رسول اللہ ؐ‘‘جلد اول ، دوم اور سوم کا سبقا
ً سبقا ً مطالعہ کیجئے اور جو بات سمجھ میں نہ آئے، ادارے کو خط لکھئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.