Khuwaab aur Taabeer

فقیرنی


شادی کا سا سماں ہے۔ ایک ویگن آکر رکی اور اس میں سے بارات کے ساتھ دلہن اتری ۔ اسے لے کر ہم سب گھر کے اندر گئے۔ گرمی کی وجہ سے وہاں دلہن بے ہوش ہوگئی۔ وہاں موجود عورتوں اور بچیوں کی تصویریں اتاری گئیں۔ فوٹو دھل کر آئے تو تصویر میں چہرے نہیں آئے۔ صرف عورتوں کی کمریں میں آئی ہیں۔ دیکھا کہ شادی والے گھر میں چلی گئی ہو ں اور کسی دوسرے گھر میں ہوں۔ اور بھی بہت سی سیدھی سادی سی عورتیں وہاں بیٹھی ہیں۔ دروازہ پر دستک ہوئی۔ میں نے پردہ ہٹایا تو دیکھا ایک فقیرنی ہے ۔وہ میرے پیچھے پیچھے اندر آ گئی۔ سب عورتوں نے اسے کچھ نہ کچھ دیا۔ مجھ سے اس نے کچھ کہا تو میں نے برا سا منہ بنایا۔ اس سے تر چھی آنکھوں سے مجھے دیکھا اور آہستہ آہستہ چلی گئی۔ پردے کے پیچھے جا کر رک گئی اور تیزی سے پلٹی۔ آکر مجھ پر جھپٹی اور کچھ بولتی ہوئی مجھے گھسیٹنے لگی۔ اس نے میرے بازو سختی سے پکڑے ہوئے تھے اور مجھے کھینچتی جا رہی ہے۔ میں چیختی ہوں کہ میری مدد کرو مجھے بچاؤ مگر کوئی عورت میرے قریب نہیں آتی۔

 تعبیر : فقیرنی وہ پریشانی ہے جو آپ کے پیچھے لگ گئی ہے اور اس کا تعلق غلط طرز ِفکر سے ہے۔ غلط طرز ِفکر اور طبیعت میں حیلہ جوئی نے آپ کو خوف زدگی میں مبتلا کر رکھا ہے۔ علاج یہ ہے کہ لوگوں کو اپنے سے اچھا سمجھیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.