Khuwaab aur Taabeer
۔دیکھا کہ کہیں جارہا ہوں، اپنے آپ کو ہلکا محسوس کیا تو چاہا کہ ہوا میں اڑ
جاؤں اور فضا میں اڑنے لگا۔ جب جہاز کی رفتار سے حرکت کرنی چاہی تو مشکل ہوئی ،
آواز آئی یاحی یاقیوم پڑھوجسے پڑھتے ہی میری رفتار تیز ہوگئی۔
تعبیر: آپ ہوائی قلعے بہت بناتے ہیں یہ کردوں گا وہ کردوں گا ایسا کردیا تو وہ ہوجائے گا وقت ضائع ہوتا ہے اور نتیجہ کچھ نہیں نکلتا۔ پرندوں کو دیکھئے صبح سویرے اٹھتے ہیں اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں اور رزق کے حصول کے لئے جدوجہد اور کوشش کرتے ہیں، جہاں دانہ نظر آتا ہے نیچے آتے ہیں دانہ چگ کر پیٹ بھرلیتے ہیں، جو صاحب اولاد ہیں گھونسلہ میں واپس جاکر بچوں کو چوگا دیتے ہیں۔ یہ دنیا محنت مشقت، محنت مزدوری کی دنیا ہے۔ ہوائی قلعے بنانے میں وقت ضائع نہ کریں & کام کریںکام۔ بزرگوں کا فرمانا ہے گیا وقت ہاتھ آتا نہیں۔ نماز روزے کی پابندی کریں، نظام الاوقات کے مطابق وقت کو کارآمد بنائیںانشاء اللہ کوششیں کامیاب ہونگی۔ ماں باپ کی فرمانبرداری سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں اور رزق میں برکت ہوتی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.