Khuwaab aur Taabeer
ایم ۔ ار ۔ خان۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں خانہ کعبہ
کا طواف کر رہی ہوں ایک دم سے غیب سے آواز آتی ہے کہ نیک لوگ الگ ہو جائیں اور بد
لوگ الگ لائن بنا کر کھڑے ہو جائیں اس آواز کے فوراً بعد طواف رک جاتا ہے اور
فرشتے نیک اور بد لوگوں کی لائن بنا دیتے ہیں۔ جو خراب لوگ ہوتے ہیں ان کو فرشتوں
کے ذریعہ خوب گرم گرم پانی پلایا جا رہا ہے وہ توبہ کر رہے ہیں اور چیخ رہے ہیں۔
پانی پینے کی وجہ سے ان کی انتڑیاں کٹ کٹ کر پاخانے کے راستے بہہ رہی ہیں یہ سب
کچھ دیکھ کر بہت زور زور سے رونے لگتی ہوں۔
ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ میں اپنے اسکول کے میدان میں
کھیل رہی ہوں میرے ساتھ میری مس بھی ہاکی کھیل رہی ہیں کہ ایک دم سے میری نظر
آسمان پر پڑتی ہے جس پر خوب موٹا اور واضح طور پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہے آسمان کو
میں نے کافی جھکا ہوا پایا اور میں کلمہ زور زور سے پڑھ رہی ہوں۔
تعبیر: آپ نے عذاب سے متعلق کوئی کتاب پڑھی ہے اس کتاب کے نقوش
ذہن میں چپک گئے اور خواب میں نظر آگئے ۔ یاد رکھیے ! اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے ۹۹ نام بتائے جاتے ہیں۔ جن میں سے صرف دو نام قہار ، جبار ہیں۔ باقی۹۷ نام رحمت اور مغفرت سے متعلق ہیں۔ ایک بات اور غور طلب ہے۔ ڈر اور خوف کسی
کو بھی کسی ہستی سے دور کرتا ہے اور محبت کسی کو بھی کسی ہستی سے قریب کرتی ہے۔
ایک آدمی کسی سے اس لئے ڈرتا ہے کہ وہ سخت گیر ہے۔ اور ایک ادمی کسی کا اس لئے احترام
کرتا ہے کہ اس سے محبت کرتا ہے۔ دونوں کے فرق کو ذہن نشین کرنا ضروری ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.