Khuwaab aur Taabeer

عصر کی نماز بزرگ کے ساتھ

طاہر شاہ، لیاری: ایک بزرگ حجرے میں آرام فرما رہے ہیں ۔ باہر کچھ لوگ بیٹھے ہیں۔ حجرے میں جاکر خاموشی سے بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد بزرگ پوچھتے ہیں، کیا بات ہے؟ عرض کرتا ہوں، سمجھ میں نہیں آرہا کہ کیا کروں۔ فرمایا، کیا آپ کے گھر کا نظام اچھی طرح چل رہا ہے؟ عرض کیا، الحمد للہ سب ٹھیک ہے۔ کچھ وقفے کے بعد فرمایا، تھوڑا یا بہت مگر کام ضرور ہونا چاہئے۔ اذان کی آواز آئی تو بزرگ نے فرمایا، عصر کی اذان ہورہی ہے، چلئے نماز پڑھئے ۔ پھر آنکھ کھل گئی۔

 تعبیر: خواب کی تعبیر یہی ہے جو آپ نے خواب میں دیکھا ہے۔نماز پابندی سے ادا کیجئے ۔ قرآن کریم کی روزانہ تلاوت کیجئے اور ترجمے کے ساتھ پڑھئے۔ خواب مبارک ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.