Khuwaab aur Taabeer
محمد آصف، کورنگی۔ حضرت عبداللہ شاہ غازی
کے مزار پر والد صاحب حاضر ہوتے ہیں۔میں تھوڑی دور ہوں۔ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا
دیدار ہوا اور میں خوشی سے سرشار ہوگیا۔
اس کے بعد والد صاحب مجھے کرتے کی دکان پر لے گئے اور کہا یہاں رکو۔ جب کافی دیر
ہوگئی اور وہ نہیں آئے تو میں انہیں ڈھونڈتے ہوئے ننھیال پہنچ گیا۔ نانا نے کہا جا
گھر چلا جا رستہ تجھے معلوم ہے مگر میں گھر کا راستہ بھول گیا۔
تعبیر: اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری
سعادت ہے وہاں قرآن پاک کی تلاوت اور مراقبہ کرنا روحانی غذا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم
سب کو نماز روزے کی پابندی کی توفیق عطا فرمائے ۔ ضروری ہے کہ نماز کی پابندی کی
جائے۔ خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرائض کی ادائیگی سے غفلت بڑھتی جارہی ہے۔ اللہ
تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے اور نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.