Khuwaab aur Taabeer

صحابہ کرام 


محمد طارق ملتان۔ میں اپنے آپ کو ایک چھوٹے پاٹ والے دریا کے بالکل کنارے پر پاتا ہوں۔ ہر سو تاریکی ہے لیکن اندھیرا نہیں بلکہ تاریک روشنی ہے۔ دوسری طرف ساحل پر بڑے سیاہ پتھر کی اونچ نیچ ہے ۔اچانک میرے ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ تو قومیں اسی طرح دریا پار کرتی ہیں جس طرح ان لوگوں نے کئے تھے۔ "ان لوگوں ، کے متعلق پس منظر میں صحابہ کرام  کا تصور تھا۔ اس خیال کے فوراً بعد میں دریا کے اس چھوٹے سے پاٹ کو بجلی کی تیزی سے اور اس انداز سے کہ جس طرح برف پر اسکینگ کی جاتی ہے، پار کرکے دوسرے کنارے پر پہنچ جاتا ہوں۔

تعبیر:  خواب بجائے خود تعبیر ہے من حیث القوم ہم پر صحابہ کے نقش قدم پر چل کے بے یقینی ، عدم تحفظ کےاحساس اور مصائب و آلام کے دریائے بے کراں پار ہوسکتے ہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.