Khuwaab aur Taabeer
محمد کاشف، کراچی: ایک جانور کے قد
کے برابر شیطان میرے پاس آیا اور کسی طرح جانے کا نام نہیں لے رہا۔ سوچا کہ نانا
تاج الدین ناگپوریؒ کو مددکے لئے بلاؤں۔ پھر نانا صاحبؒ کوآواز دیتا ہوں۔ اچانک
خیال آیا کہ شیطان کے منہ کو کپڑے سے باندھ دوں۔ وہ مجھے باتوں میں الجھانے کی
کوشش کرتا ہے لیکن میں باتوں میں مشغول کرکے اس کو باندھ دیتا ہوں۔ بیٹی ساتھ ہے،
وہ بیٹی کو الجھانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کوشش میں ہوں کہ اس کا منہ باندھ دوں اور
اسے خوفزدہ کرکے ایسا بھگاؤں کہ دوبارہ آنے کا نام نہ لے۔
تعبیر: پانچ وقت کی نماز باجماعت پابندی سے پڑھئے۔ صبح فجر کے بعد
پاؤ سپارہ قرآن کریم اور رات کو سونے سے پہلے درود شریف پڑھئے ۔ درود شریف پڑھنے
کے بعد بزرگوں کو ثواب پہنچادیجئے، شیطان بھاگ جائے گا۔ شیطان ایسے لوگوں کی تلاش
میں رہتا ہے جو اس کے کام آسکتے ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.