Khuwaab aur Taabeer

شوہر کا خیال آیا اور پیچھے مڑی تو وہ نظر نہیں آئے


بدرالنساء ، میرپور: جس جگہ پر موجود ہوں، وہ خطرناک ہے۔ جان جانے کا خدشہ ہے۔ شوہر کے ساتھ چلنا شروع کیا۔تھوڑی دور چلنے کے بعد شوہر کا خیال آیا اور پیچھے مڑی تو وہ نظر نہیں آئے۔ شوہر کئی دفعہ ایسے خواب دیکھ چکے ہیں کہ میں انہیں چھوڑ کر کہیں چلی گئی ہوں۔

 تعبیر: ہم آہنگی نہیں ہے۔ سوچ میں اختلاف زیادہ ہے۔ دونوں اپنی اپنی دانست میں ایک دوسرے کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔آپ کی دلچسپی جن معمولات میں زیادہ ہے اس سے گھر اور بچوں کے معاملات متاثر ہورہے ہیں۔اولاد کی تربیت کا حرج ہورہا ہے۔ یہ بات شوہرکو قبول نہیں اور وہ حق بجانب ہیں۔ دین میں حقوق العباد کی بہت اہمیت ہے ۔ اعتدال کا راستہ اختیار کرنے کا حکم ہے ۔ یہی صراط ِمستقیم ہے۔

 

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.