Khuwaab aur Taabeer

شوہر نے بہن سے شادی کرلی


نام شائع نہ کریں،کراچی ۔ خواب دیکھا کہ شوہر مجھے امی ابو کی طر ف بھیج کرکہتے ہیں کہ میں علیحدگی کا فیصلہ کررہا ہوں ۔میکے جاکرسب کو بتاتی ہوں۔ بھائی اور بہن شوہرسے بات کرنے جا تے ہیں لیکن وہ نہیں مانتے اور کاغذات لا کردیتے ہیں۔ پھرمیری چھوٹی بہن کے ساتھ شادی کرلی جس کے بعد وہ دونوں بہت خوش ہیں۔ میں رو رو کر کہتی ہوں ان کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔ آنکھ کھلی تو فجر کی اذانیں ہو رہی تھیں ۔

 

تعبیر: آپ کے ذہن میں وسوسے بہت آتے ہیں ۔ عدم تحفظ کا احساس کبھی بہت زیادہ ہو جا ئے ، یہ نہ ہو جائے، وہ نہ ہوجا ئے ،فلانا میرا مخالف ہے ، فلاں خاتون میرے لئے اچھا خیال نہیں رکھتی ،گھر کے قریب ترین رشتہ دارسے بھی بد گمانی پیدا ہو ئی ہے، یہ خیالات اس وقت زیادہ آتے ہیں جب آدمی میں بھروسا کم ہو جاتا ہے۔ یہ ہو جا ئے گا، وہ ہو جا ئے گا، کو ئی چھری ما ر دے گی، میاں گھر سے نکال دے گاوغیرہ ۔ علاج یہ ہے کہ آپ روزانہ غسل کر یں، بال صاف ستھرے رکھیں۔ الجھے ہوئے با ل ہوں تب بھی اچھے خیالات نہیں آتے ۔ نماز،روزہ کی پابندی کر یں۔ آپ کا کوئی دشمن نہیں ہے یہ سب شیطانی وسوسہ ہے ۔ پاک صاف رہیں۔ چلتے پھرتے اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں عطا کی ہیں اس کا بھی شکر ادا کر یں ،جب بھی آپ کو کوئی منفی خیال آئے یا منفی خواب دیکھیں لا حول ولاقوة الا باللہ پڑھ کر الٹی طرف تین دفعہ تھوک دیں۔ گھرکوصاف ستھرا رکھیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.