Khuwaab aur Taabeer

شادی سے پہلے حاملہ


خیرالنساء ، کراچی ۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں حاملہ ہوں۔ حالاں کہ ابھی میری شادی بھی نہیں ہوئی ۔ میری امی اور ایک ڈاکٹر ہمارے پرانے گھر کے کمرے میں ہیں ۔ میں اپنی امی سے کہتی ہوں کہ میں اس مرد ڈاکٹر سے اپنا کیس نہیں کراؤں گی۔ اور اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر سوچتی ہوں کہ میرا پیٹ اتنا تو بڑھا ہوا نہیں ہے جتنا کہ ایک حاملہ کا ہوتا ہے ۔ میں دوسرے کمرے میں چلی جاتی ہوں ۔ اور امی سے کہتی ہوں کہ جس طرح بھی بچہ ہونا ہوگا ہوجائے گا ۔آپ تو موجود ہیں ۔ میں اس ڈاکٹر سے کیس نہیں کراؤں گی ۔ مجھے شرم آتی ہے ۔

 تعبیر: شادی سے پہلے خود کو حاملہ دیکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اندرونی بیماری پرورش پا رہی ہے۔ یہ بیماری ایام میں بے قاعدگی اور کمی ہو سکتی ہے ۔ اس کا علاج ہونا ضروری ہے۔ لا پرواہی اختیار نہ کی جائے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.