Khuwaab aur Taabeer
محمد اشرف : کسی گھر کی پہلی منزل پر کھڑا نیچے جانے کا راستہ تلاش کر رہا
ہوں ۔حیرت ہوئی کہ نیچے جانے کے لئے سیڑھیاں موجود نہیں ہیں۔ کسی نہ کسی طرح
گراؤنڈ فلور پرپہنچ جاتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ گھر والے جاچکے ہیں ۔ اگلے منظر میں ایک مکان کے گراؤنڈ
فلور پر اپنے موجودہ مالک مکان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ وہ مجھے مکان کی ایک جانب لے
جاکر دکھا رہے ہیں کہ یہاں سے دوسری منزل پر جانے کے لئے جو سیڑھیاں تھیں، وہ میں
نے ہٹا دی ہیں تاکہ اگر ہماری غیر موجودگی میں انجان لوگ یہاں آئیں تو وہ اوپر
والی منزل پر نہ جا سکیں ۔
تعبیر: اﷲ کے بھروسے پر مکان کی تعمیر پوری کرلینی چاہئے۔قرآن کریم
کی تلاوت کیجئے اور 11مرتبہ درودشریف پڑھ کر کھانا پکایئے۔خود بھی کھایئے، دوست
احباب اور رشتہ داروں کو بھی کھلایئے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.