Khuwaab aur Taabeer
رعنا، لاہور۔ دیکھا بڑے بیٹے کے ساتھ پہاڑ کے اوپر بیٹھی ہوں اور وادی کو دیکھ
رہی ہوں جہاں خوب صورت دو منزلہ بنگلے ہیں۔ اچانک سیلاب آتا ہے اور تمام بنگلے ڈوب
جاتے ہیں جن کی چھتوں کے صرف اوپری کونے نظر آرہے ہیں۔میں جہاں بیٹھی ہوں وہاں سے
چشموں اور آبشاروں کا پانی وادی کی طرف بہنا شروع ہوجاتا ہے مگر ہم دونوں محفوظ ہیں
۔
تعبیر: ظاہر ہوتا ہے کہ خواب
مستقبل سے متعلق ہے۔ جس طرح آپ نے سیلاب آتا دیکھا ہے ، اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے، یہ
صورت واقع ہوسکتی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ آپ انشاء اللہ محفوظ رہیں گی۔ ہم سب کو
چاہیے کہ اللہ کی نافرمانی سے باز آجائیں، نماز کی پابندی کریں اور ایسے اعمال سے
دور رہیں جن اعمال کے کرنے سے اللہ تعالیٰ ناخوش ہوتے ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.