Khuwaab aur Taabeer

سیرت طیبہ ؐ


حامد رضا ۔ٹنڈو محمد خان: پنڈال میں کافی افراد بیٹھے ہیں جن میں ایک صاحب سینئر ہیں۔ میں ان کے پیچھے بیٹھا ہوں۔ وہاں ایک نورانی چہرہ ہستی سیرت طیبہ ؐ کی کتاب میں غوروفکر کے حوالے سے میری راہ نمائی فرما رہی ہے۔

تعبیر:الحمدللہآپ نے بہت مبارک خواب دیکھا ہے۔ خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی نسبت سے آپ نے جو کام شروع کیا ہے اس کو جاری رکھئے۔ انشاء اللہ روحانی رموز کھلیں گے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.