Khuwaab aur Taabeer
خاور اسلم (کراچی): کمرے میں کھڑکی کے سامنے ایک بزرگ اور میں کرسی پر بیٹھے
ہیں۔ ہمارے رخ ایک دوسرے کی طرف ہیں۔ہم سے کچھ فاصلے پر ایک اور صاحب بیٹھے ہیں۔ بزرگ
سے ہونے والی بات چیت یاد نہیں رہی ۔ میرےہاتھ میں سیب کا بیج ہے مگر خیال یہ ہے
کہ بیج مالٹے کا ہے۔ ذہن متوجہ ہو ا کہ ایک بیج کتنے مالٹے، ٹہنیاں، پتےّ غرض پورے
درخت کو سمیٹے ہوئے ہے۔ پتلے کاغذ کی جگہ مخصوص لفافےمیں کسٹرڈ اور بیج ڈال کر
اوپر سے پتیسے کے لچھے ڈال دیتا ہوں ۔ سوچا کہ کچھ اور پیسے ہو تے تو مزید خرچہ کر
لیتا لیکن بزرگ سے نہیں کہا کہ کہیں انہیں یہ بات نا گوار گزرے ۔ بزرگ مڑ کر کچھ
لوگو ں سے بات کرتے ہو ئے فرماتے ہیں ، اگر اﷲتعالیٰ کی نعمتوں کی قیمت ہو تی تو
کیا ہوتی ؟
تعبیر: خواب میں تین چیزیں بتائی گئی ہیں۔ پیرو مرشد کی زیارت ہوئی لیکن ماحول میں جو
کچھ آپ نے دیکھا، وہ الوژن ہے۔ مرشد کی تعلیمات پرعمل سے آپ کو یکسوئی حاصل ہوتی
ہے لیکن قائم نہیں رہتی۔ سیب کے بیج مالٹے میں تبدیل ہو
نے کا مطلب اسباق پڑھتے وقت یکسوئی نہ ہونا ہے۔ وضویا غسل کرکے نماز پڑھئے پھر
درود شریف پڑھنےکے بعد اسباق کا ورد کیجئے۔اب آنکھیں بند کرکے تصور کیجئے کہ ”میں
خاتم النبیین حضور پاک ؐکے روضے پر حاضر ہوں۔‘‘
حاضری کے دوران 100مرتبہ درودِ خضری پڑھئے ۔ درود شریف پڑھتے وقت گنبد خضریٰ کا تصّورکیجئے۔ ذہنی
یکسوئی حضور پاک ؐ کے روضے پر ہونی چاہئے۔ دعا ہے اﷲ ہم سب کو عمل کرنے کی تو فیق
عطا فرمائے ،آمین ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.