Khuwaab aur Taabeer
ح ف۔پتہ نہیں
پانی کے ٹینک میں دو ڈولفن کیسے آگئیں۔ ایک نے میرے ہاتھ پر کاٹ لیا۔پھر دیکھا کہ گھر
میں سات یا آٹھ سیاہ اژدھے آئے جن کا دہانہ پانچ سے چھ فٹ کااورجسم کی طوالت20 سے 25گز
ہے۔میں ڈر کر باورچی خانہ کی طرف بھاگی تو وہاں بھی اژدھے تھے۔ میرے ہاتھ میں کوئی
چیز ہے جس کی مددسے ا ن کو گھر سے باہر نکالا۔ اژدھے سامنے والے پلاٹ میں چلے گئے ۔
محسوس ہوا کہ ہم میں سے کوئی باہر گیاتو اژدھے اسے نقصان پہنچائیں گے ۔اس کے بعددیکھا
کہ گھر میں شیر آگیا ہے۔ میں شوہر اور بچوں کو کمرے میں بلاکر بچانے کی کوشش کر رہی
ہوں ۔
تعبیر : غور سے پڑھئے ۔
١۔ آپ کو وسوسے اتنے زیادہ آتے ہیں کہ بات کا مفہوم
تبدیل ہوجاتا ہے ۔
٢۔ وقت بہت ضائع ہوتا ہے ۔
٣۔ گھر میں صفائی کا اہتمام ناقص ہے ۔
ایک
برائی یہ شمار ہوتی ہے کہ دوسروں کی برائی کا کھوج لگایا جائے اور وسوسے آئیں۔ بہت
اہم بات یہ ہے کہ وقت ضائع ہوتاہے جب کہ یہی وقت کار آمد بھی ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
فضول خرچی کو پسند نہیں فرماتا ۔ وقت کا ضیاع بھی فضول خرچی ہے ۔ گھر میں باسی چیزیں
زیادہ کھائی جاتی ہیں ۔ فریج میں رکھی ہوئی چیز بھی با سی شمار ہوتی ہے۔آپ نے جتنا
سانپ لمبا خواب میں دیکھا ہے اتنے ہی زیادہ دماغ میں reverse خیالات آتے ہیں ۔ آپ
کو eye اسپیشلسٹ سے اپنی نظر بھی ٹیسٹ کروانی چاہئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2020ء
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.