Khuwaab aur Taabeer
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کودیکھا کہ میرے والد
صاحب کے ایک دوست سورۃ ’’الزلزال‘‘ کے بارے میں بتا رہے تھے کہ میں اسے اس طرح ’’قل اعوذ اذازلزلت الارض
زلزالھا۔۔۔۔۔۔۔شرایرہٗ‘‘
روزانہ پڑھتا ہوں۔ مجھے اس وقت سورۃ یاد نہ تھی اس لئے میں بہت شرمندا ہوا اور جس
طرح انہوں نےپڑھی تھی اس کو صحیح مان لیا لیکن تھوڑی دیر بعد مجھے سورۃ یاد آئی تو
میں خوش خوش ان کے پاس گیا اور ان کے لڑکے سے کہا کہ سورۃ سناؤ۔ اس نے اسی طرح
سنائی جس طرح اس کے والد صاحب نے سنائی تھی تب میں نے کہا کہ آپ لوگ غلط سورۃ
پڑھتے ہیں ۔ پھر میں نے والد صاحب کے دوست سے کہا کہ آپ سنائیں مگر انہوں نے نہیں
سنائی ۔ پھر میں نے ان کو صحیح سورۃ پڑھ کر سنائی اذا زلزلت الارض زلزالھا ۔۔۔۔۔(پوری سورۃ )
تعبیر: مذہبی نقطہ ٔنظر سے طرز فکر میں ایسی پیچیدگی در آئی
ہے جس سے عقیدہ پر ضرب پڑتی ہے ۔ آپ کےو الد صاحب نے اسی طرف اشارہ کیا ہے ۔ آپ کی
روح اس رختہ سے بے چینی محسوس کرتی ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.