Khuwaab aur Taabeer

سنپولیا کمرے کی طرف بڑھا


شفا احمد، لاہور: سنپولیا کمرے کی طرف بڑھا۔ مارنے کی کوشش کی لیکن پتہ چلا وہ مجھے ڈس چکا ہے۔ خیال آیا کہ اسی گھر میں زینے کے نیچے ڈبا رکھا ہے جس میں سانپ نے بچے دیئے ہیں۔ میں پریشان ہوجاتی ہوں۔ اتنے میں ہاتھ پر نظر گئی تو دیکھا کہ سیاہ دھبے نمودار ہورہے ہیں۔ شوہر ڈاکٹر ہیں،ان سے کہتی ہوں کہ شاید سانپ کا زہراندر پھیل رہا ہے۔ وہ نرس کو معائنہ کرنے کا کہتے ہیں۔ شوہر سے ڈبے میں موجود سانپوں کو مارنے کا کہتی ہوں مگر وہ میری بات کواہمیت نہیں دیتے۔ پھر ایک اژدھا دیکھا جسے مارنے کی کوشش کی تو وہ زخمی ہوگیا۔

 تعبیر: خواب خون کی بیماری کے بارے میں ہے۔ احتیاط بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر سے مکمل چیک اپ کروایئے۔خون میں حدت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ کھانوں میں احتیاط نہ ہونا ہے۔ ڈاکٹر کی ہدایات پرعمل کیجئے۔ علاج سے لاپروائی نقصان دہ ہے۔ اللہ تعالیٰ شفا عطا فرمائیں، آمین۔

 

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.