Khuwaab aur Taabeer
شمیم، میرپورخاص: بھابھی کے
ساتھ کہیں گئی ہوں ۔ بھابھی درخت سے ٹماٹر توڑ رہی ہیں ۔ میں نے کہا، اس درخت سے
نہیں، دوسرے درخت سے توڑ کر دیجئے کیوں کہ و ہ خالص ا ور کھاد کے بغیر ہے۔ جب سب
کھانا کھانے لگے تو میں نے کہا ،ابھی بھوک نہیں کیوں کہ بھابھی نے بہن کو سفید پھل
ا ور ٹماٹر د ئیے تھے جو میں نے کھالئے۔
تعبیر: کھانوں میں زیادہ منا سب یہ ہے کہ بازا ر کے
پسے ہوئے مسالے ا ور نمک سے پرہیز کیجئے۔ چکنائی میں زیتون کا تیل مفید ہے۔ دوسرے
تیل کھانے میں استعمال نہ کیجئے ا ور صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.