Khuwaab aur Taabeer

سانپوں میں گھرا ہوا ہوں


محمد اسلم ، جہلم ۔ اکثر دیکھتا ہوں کہ میں سانپوں میں گھرا ہوا ہوں ۔ ان سے بچنے کے لئے ہاتھ ہلاکر پرندوں کی طرح اڑنے لگتا ہوں ۔ گرنے کے خوف سے نیچے آتا ہوں تو پھر سانپ گھیر لیتے ہیں میں پھر اوپر اٹھ جاتا ہوں ۔

 تعبیر : معدے میں فاسد رطوبت بنتی ہے اور گیس کا اثر ہو جاتا ہے۔ پانی کھانے کے درمیان پیجئے ،کھانے کے بعد بالکل نہ پیجئے جب تک دو گھنٹے نہ گزر جائیں ۔صبح نہار منہ آدھا گلاس یا چوتھائی گلاس پانی ناشتہ سے پہلے پی لیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.