Khuwaab aur Taabeer

سانپ نظر آتے ہیں


رمیض، اسلام آباد: کثرت سے سانپ نظر آتے ہیں۔ ارد گرد رینگتے ہیں توکبھی صوفے یا بستر کے نیچے ہوتے ہیں۔ اب تک مجھے ڈسا نہیں لیکن سانپ کی موجودگی خوف پیدا کردیتی ہے۔    اکثر خوشی کے مناظر میں بھی خود کو خواب میں افسردہ دیکھتا ہوں۔ افسردگی کے اثرات جاگنے کے بعد قائم رہتے ہیں۔ اس قسم کے خواب اعصاب کو بوجھل کردیتے ہیں۔

 تعبیر: آپ کا نظام ِہضم خراب ہے۔ ہاضمے کی  خرابی کی وجہ سے کسی پر غصہ آتا ہے اور یہ کیفیت   بڑھ کر نفرت یا انتقام میں تبدیل ہوتی ہے جو آپ کو   خواب میں  سانپ کی شکل میں نظر آتی ہے۔جب ہاضمہ صحیح ہوتا ہے تو خوشی کے لمحات دیکھتے ہیں لیکن لوگوں سے توقعات اتنی زیادہ ہیں کہ جب خلوص کا جواب خلوص سے نہیں  ملتا تو افسردہ ہوجاتے ہیں۔رات کو سونے سے پہلے سیرتِ طیبہؐ کا مطالعہ کیجئے اور جو پڑھا ہے، بات کئے بغیر اس پر غوروفکر کرتے ہوئے سوجائیے۔  ایک نیند لینے کے بعد بات کرسکتے ہیں۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (نومبر 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.