Khuwaab aur Taabeer
راضیہ، سائٹ۔ کافی عرصہ سے خواب میں جوتے نہیں ملتے اور جو مل جاتے ہیں ان کی حالت بہت خراب
ہوتی ہے مگر میں پہن لیتی ہوں۔ کل رات کسی اور کے ٹوٹے ہوئے جوتے دیکھے جو پہن
لئے۔ پھر دیکھا، ایک سیاہ کتا ٹکڑے ٹکڑے پڑا ہے اور دوسرازخمی حالت میں ہے مگر بکریوں
پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ پھر ایک جنگل میں اپنے آپ کو دیکھا،ہرے بھرے درختوں کے تنے
سیاہ تھے۔ کسی بچہ کے ساتھ درخت پر بیٹھی ہوں سامنے نظر گئی تو دیکھاسیاہ موٹاسانپ
سورہا ہے۔
تعبیر: آپ کا
ذہن دنیاوی مسائل میں اتنا زیادہ الجھا ہوا ہے کہ روشنیاں ضائع ہوتی ہیں۔ خواب سے
ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بیمار ہیں، بیماری میں نمایاں بیماری بخار، ڈپریشن اور منفی خیالات
کا ہجوم رہنا ہے۔ ضروری ہے کہ آپ روزانہ غسل کریں، سرکے بال سوکھ جائیں، کنگھی کریں،
سفید لباس پہنیں، گھر میں خوش بو کا اہتمام کریں اور مستقل مزاجی سے پرہیز کے ساتھ
علاج کرائیں۔ اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں، امراضِ جگر کی طرف خاص توجہ دیں۔ پرہیز
ضروری ہے۔ زیادہ دیر فرج میں رکھی ہوئی چیزیں استعمال نہ کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.