Khuwaab aur Taabeer
ایک سانپ بیرونی دروازہ کی طرف سے بھاگتا ہوا آتا ہے
۔ جس کا رنگ کالا ہے اور میرے دائیں پیر کے انگوٹھے کے اوپر والے حصے پر کاٹ لیا
ہے میں اسوقت اپنے بستر پر ہوتا ہوں میری امی مجھے بچانے کی کوشش کرتی ہیں اس کے
بعدو ہ دوبارہ آکر پھر مجھے کاٹنے کی کوشش کرتا ہے لیکن میں پیچھے ہوجاتا ہوں اور
و ہ بستر پر نہیں چڑھ سکتا ۔ اسی اثنا میں میری بہن اس کو مار کر دو ٹکڑوں میں
تقسیم کر دیتی ہے وہ بھاگ کر قریب درخت پر چڑھ جاتا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.