Khuwaab aur Taabeer
ع۔ ا ، فیصل آباد: کسی نے مشروب دیا۔ گلاس منہ سے
لگاکر پینا شروع کیا تھا کہ منہ میں کوئی سخت چیز محسوس ہوئی۔ غور سے دیکھا تو
معلوم ہوا کہ دانت ٹوٹ گیا ہے۔ گلاس دوبارہ منہ سے لگایا تو سارے دانت ٹوٹ گئے۔
تعبیر: خواب کے نقوش بے عملی ظاہر کرتے ہیں ۔ اللہ کے بندے زندگی کو بندگی
کے قالب میں گزارتے ہیں ۔ پاکی کو بطور خاص اختیار کیجئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب امتیوں کو عملِ صالح کی توفیق عطا
فرمائے ، آمین ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.