Khuwaab aur Taabeer

زیارت حضرت بی بی فاطمہ ؓ


سلمی بدھ کی صبح کو خواب دیکھا۔ کچھ یوں تھا کہ ایک ایسی جگہ سے گزر رہی ہوں جہاں پر ایک قبر بنی ہوئی ہے اور وہ قبر کسی سیمنٹ وغیرہ کی نہیں تھی بلکہ مٹھائی کی بنی ہوئی تھی میں اس قبر کو چومتی ہوں اور پوچھتی ہوں کہ یہ قبر کس کی ہے تو صرف آواز آتی ہے کہ یہ قبر حضرت بی بی فاطمہؓ کی ہے جب میری آنکھ کھلتی ہے تو صبح کی اذان ہو رہی تھی۔ میں نے اٹھ کر صبح کی نماز ادا کی اور پھر سو گئی ۔ پھر میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کونڈوں کی نیاز ہے اور جب ملنے جلنے والے ہمارے گھر نیاز کھانے آئے ہیں اس قدر بڑی نیاز تھی جیسے ولیمہ وغیرہ کی دعوت ہوتی ہے اور اس نیاز میں ہمارے محلے کی عورتیں بھی آئی ہیں اور ان میں سے ایک مجھ سے کہتی ہیں کہ بھئی ہم تو بن بلائے مہمان ہیں میں ان کو بڑے پیار سے ملتی ہوں اور نیاز کھانے کے لئے بٹھاتی ہوں۔

تعبیر: خواب میں حضرت بی بی فاطمہؓ کے مزار کی زیارت کرنا بہت مبارک بات ہے ، کسی عورت کا یہ کہنا کہ 

بھئی ہم تو بن بلائے مہمان ہیں اور ان کو آپ کا نیاز کھلانا اس طرف اشارہ ہے کہ کسی صحابہ نے آپ سے کوئی وعدہ کیا ہے اور آپ اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے کی منتظر ہیں  خدا کرے کہ وہ وعدہ پورا کر سکیں اگر بات بنے تو اس کو اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے سمجھ لیں۔ اپنی زندگی کے لئے مسئلہ نہ بنائیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.