Khuwaab aur Taabeer

زیارت حضرت بلال

حجاز کے علاقے میں ایک بڑی عمارت میں لوگ جمع ہیں۔ ہم بہت سارے لوگ ایسی جگہ بے خوف و خطر بیٹھے ہیں جس کی چھتیں اور دیواریں صدیوں پرانی اور بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ یکا یک شور اٹھتا ہے کہ’’ حضرت ‘‘آگئے دل میں خیال آیا کہ مقربِ رسولِ خدا ہیں اور در بار میں خاص رسائی والے ہیں دیکھا کہ کم عمر  حبشی نوجوان ،اعلیٰ خلعت زیب تن فرمائے انتہائی تیزی سے عمارت کی سیڑھیاں طے کر رہے ہیں۔ ایک جم غفیر آگے پیچھے ہے میں بھی ان کی طرف بھاگا بہت جلد قریب پہنچ کر ہاتھ ان کی طرف مانگنے کے انداز میں پھیلایا انہوں نے ایک نظر مجھے دیکھا اور کچھ عطا کیا جو شاید پھول کی پتیاں تھیں میں نے خوشی سے آنکھوں سے لگا لیں۔

۲۔ کچھ لوگ میرے پیچھے ہیں اور میں بھاگتا ہوا ایک عمارت میں داخل ہوتا ہوں اور ادھر ادھر ہوتا ہوا کسی بالائی منزل کی بیرونی کھڑکی تک پہنچ جاتا ہوں لوگ پھر بھی پیچھے ہیں تب بے خطر باہر بازو پھیلا کر چھلانگ لگا دیتا ہوں اورعمارتوں کے درمیان اڑنے لگتا ہوں مگر محسوس ہوتا ہے طاقت نہیں رہی اور مظہر بھاری ہے اور میں تیزی سے نیچے آنے لگتا ہوں اور قریب ہے کہ زمین سے ٹکرا جاؤں چت ہوجاتا ہوں تاکہ کمر زمین سے لگے مگر زمین سے چند فٹ کے فاصلے پرمعلق ہو جاتا ہوں۔ اور ایک لمحہ رک کر اوپر اٹھتا ہوں کچھ اوپر جاکر اچھی طرح احساس ہو جاتا ہے کہ دراصل میرے ہاتھوں کی کلائیوں اور ٹخنوں کے قریب پاؤں میں جیسے غیر مرئی رسیاں بندھی ہیں۔ جن سے مجھے اٹھایا جارہا ہے پھر انتہائی تیزی سے بلندی کی طرف لے جایا گیا ہوں۔ میں آنکھیں بند کرکےخجالت اور عاجزی سے اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کررہا ہوں ۔رفتار کم ہوئی دیکھا کہ فضا میں ایک ہی ستون جیسی بلند و بالا عمارت ہے جو زیادہ اسلامی طرز تعمیر ہے دوسرا کنارہ آسمان کی بلندیوں میں گم ہے اور بنیاد فضا ہی ہی میں قائم ہے۔ عمارت کے روبرو معلق روکا جاتا ہے ہاتھ پاؤں میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ عمارت کو حیرت سے صبح صادق کی روشنی میں دیکھتا ہوں عمارت کا رنگ بھی صبح صادق کی طرح ہے ۔ آنکھ کھلی تو صبح صادق کا وقت تھا۔

 تعبیر : خواب بجائے خود تعبیر ہے۔ روحانی صلاحیتوں کی تجدید عمل میں آئی ہے۔ حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رو ح پرفتوح نے آپ کے اوپر توجہ فرمائی ہے اس خواب کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے دل میں ایک عشق رسول جاگزیں ہوجائے گا ۔ اور آپ کا دل گداز سے معمورہو جائے گا۔ عمارت وہ منزل ہے جو عالم بالا میں آپ کی روح کا مسکن ہے۔ رسیوں سے بندھا ہوا خود کو معلق دیکھنا اس طرف اشارہ ہے کہ وقت آنے پر اللہ تعالیٰ کی بادشاہی کے رموز آپ کے اوپر کھلیں گے محض اللہ تعالیٰ کے انعام اور سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی رحمت سے آپ راہِ سلوک کے مسافر کی حیثیت سے کائنات کے گوشوں کی سیر کریں گے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مستقل مزاجی سے صراطِ مستقیم پر قائم رکھیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.