Khuwaab aur Taabeer
مرسلین احمد، اسلام
آباد: خواب میں دیکھا کہ بڑے خیمے میں کچھ لوگ موجود ہیں۔ خیمے کے دروازے کا پردہ
اٹھا اور عاشقِ رسولؐ، حضرت اویس قرنی ؓ یونیفارم پہنے تشریف لائے، مجھے گلے لگایا
اورمصافحہ کیا۔
تعبیر: الحمدللہ یہ خواب نہایت مبارک اور
بواسطہ خاتم النبیین سرور کائناتؐ، اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔ لاشعور نے متوجہ کیا
ہے کہ الحمدللہ صاحبِ خواب میں روحانی علوم حاصل کرنے کی صلاحیت ہے۔ اللہ تعالیٰ
آپ کو حقیقی علم، جو بندے کو عرفانِ نفس سے فیض یاب کرتا ہے، عطا فرمائے۔ روزانہ
وقت مقرر کرکے قرآن کریم ایک رکوع پڑھئے اور تلاش کیجئے کہ جو آپ نے پڑھا ہے، ان
آیات میں کتنے الفاظ ایسے ہیں جن کے ترجمے سے آپ واقف ہیں۔ مثلاً سورہ فاتحہ جب ہم
تلاوت کرتے ہیں تو اس میں اللہ تعالیٰ کی تعریف جن الفاظ میں بیان کی گئی ہے، اس
میں کتنے الفاظ ایسے ہیں جو ہماری گفتگو میں شامل ہیں۔ حمد، اللہ، رب، عالمین،
رحمٰن، رحیم، مالک، یوم، اھدنا (ہدایت دے)، صراط ِمستقیم، انعمت (انعام) ، مغضوب۔
قرآن کریم کی خشوع و خضوع کے ساتھ تلاوت کیجئے ۔
آپ کو معلوم ہوگا کہ بے شمار الفاظ ایسے ہیں جن کے مفہوم سے ہم واقف ہیں اور انہیں
روزانہ اردو گفتگو میں بولتے ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.