Khuwaab aur Taabeer
نور عائشہ، کراچی: ہم چار افرا د ایک گاڑی
میں جارہے ہیں۔ میں نے پوچھا، ہم کہاں جارہے ہیں تو ڈرائیور جو میرے رشتہ دا ر
ہیں، کہتے ہیں کہ چائے پینے۔ میں چائے نہیں پیتی اس لئے آگے جانے سے منع کرتی ہوں
۔ و ہ مجھے راستے میں اتار دیتے ہیں۔ تھوڑی دیر میں ہم سب ساتھ تھے ا ور کسی نے
کہا کہ کھانا بہت ہے ۔ وہاں مزید دو آدمی آئے جن میں سے ایک کے بارے میں بتایا گیا
کہ وہ حضرت امام حسین ؑ ہیں ۔ اس کے بعد فاتحہ ہوئی ۔
تعبیر: خواب کے نقوش نیک ا ور اچھے ہیں۔ حضرت امام
حسینؑ سے عقیدت کا اظہار ہوتا ہے۔ ایصال ثوااب کرنا ا ور ا پنے بزرگوں کو یا رشتہ
دا روں کو ثواب پہنچانا بہت اچھا کام ہے ا ور اعرا ف میں رہنے والوں کے لئے تحفے
کے قائم مقام ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.