Khuwaab aur Taabeer
رخسانہ سید، کراچی۔ برف جیسی داڑھی والے بزرگ،سفید ٹوپی اور سفید کپڑ ے
پہنے کمرے میں صوفہ پر بیٹھ کر ٹیبل پر سفید کاغذ پر لکھ رہے ہیں۔سامنے ٹھنڈے جوس
کا ڈبہ رکھا ہے۔دوسرے کمرے میں ایک قالین تہہ کیا ہوا رکھا ہے۔ کوئی بچہ لکڑی
مارکر دھول اڑا رہاہے۔ میں اسے منع کرتے ہوئے گزر جاتی ہوں۔ پھر دیکھا ٹھیلے والے
سے ناک کی لونگ خریدنے کے لئے بھاؤ تاؤکررہی ہوں۔ سوچتی ہوں ابھی تو سونے جیسی
چمک رہی ہے لیکن چمک اتر کر بھی چلے گی۔ ٹھیلے پر ڈرائی فروٹ اور زعفران نظر
آئے۔سوچتی ہوں کہ ٹھیلے والے نے بڑی ترقی کرلی۔
تعبیر: بیماریوں
سے متعلق خواب ہے، نظامِ ہضم میں اعتدال نہیں ۔ یرقان کا ٹیسٹ کرائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.