Khuwaab aur Taabeer

زرگ کہتے ہیں بیٹا گھبراؤ نہیں

ب

 چوہدری اقبال حسین جہلم-ایک دن ایک بزرگ خواب میں تشریف لائے، چہرہ موٹا تازہ، رنگ سانولا ایک فٹ لمبی داڑھی، داڑھی کے آدھے بال سفید اور آدھے کالے ہیں، تشریف لاتے ہیں تو میں چیخنا شروع کر دیتا ہوں کہتے ہیں، بیٹا! گھبراؤ نہیں ۔مجھے کچھ حوصلہ ہوتا ہے تو کہتے ہیں چینی(کھانڈ) لاؤ، میں چینی لا کر دیتا ہوں تو میری چارپائی کے چاروں طرف تھوڑی تھوڑی چینی بکھیر کر کہتے ہیں کہ بیٹا! اب تم ٹھیک ہو جاؤ گے، اب خدا حافظ! صبح کو یہ خواب میں نے اپنے بڑے بھائی کو سنایا تو انہوں نے میری کمزوری اور بیماری کی وجہ سے کوئی خاص خیال نہ کیا البتہ اس کے بعد سے میں آج تک اس کی تعبیر کے لئے سرگرداں رہتا ہوں۔

 تعبیر: آپ بیمار تھے، ایسی بیماری جس سے اب گھر والے ناامید ہوگئے تھے۔ بزرگ نے جس طرح خواب میں فرمایا وہ پورا ہو گیا اور آپ کی صحت بحال ہوگئی۔ دوسرے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ کے اندر ایسی روحانی صلاحیتیں موجود ہیں کہ اگر آپ کوشش کریں تو ماورائی علوم بڑی آسانی کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.