Khuwaab aur Taabeer

زخمی ہرن

ایم عظیم الاسلام ۔، ناظم آباد کراچی ۔ یکشنبہ کی رات ایک خواب دیکھا تھا جو کچھ یاد ہے بھیج رہا ہوں ۔ امید ہے تعبیر و تجزیہ شائع فرمائیں گے۔

بیل گاڑی پر سوار ایک داڑھی والا یورپین ایک ہرن پر فائر کرتا ہے۔ اور میں اس زخم خوردہ ہرن کا تعاقب کرتا ہوں جگہ جگہ خون کے دھبے نظر آتے ہیں۔ آخرکار ایک مرطوب سی جگہ ایک نوجوان کالی عورت کو عریاں حالت میں دیکھتا ہوں اور پھر شکار کے تجسس پر مبنی پراگندگی غالب آجاتی ہے اور اس خواب کے ساتھ کچھ اور باتیں خلط ملط ہیں ۔ جیسے وسیع پیمانے پر فسادات فسادات ہو رہے ہیں۔ میرے ہاتھ میں بندوق ہے ۔ بڑی بڑی پرانی کائی آلود عمارتوں سے گزرتا ہوں۔دود ردیہ سرد کے درخت قطار در قطار کھڑے ہیں ۔اس مہم میں ہرن کا شکا ربھی شامل ہے ۔

 تعبیر : خواب کے مظاہرے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کی عملی زندگی صحیح روش پر تھی لیکن کسی شخص نے رخنہ ڈال کر غلط رخ پر موڑ دیا ہے ۔

تجزیہ : انگریز کا فائر کرنا خواب دیکھنے والے کا تعلق عورت کا عریاں حالت میں دیکھنا اور غیر متوقع حالت میں داخل ہوکر پراگندگی کا مسلط ہونا ہو جانا عملی زندگی میں غلط اورنا مناسب روش کی طرف اشارہ ہے شہری تعمیروں اور سرد کے درخت سےگزرنا ایسی صحیح روش کی نشاندہی ہے جس پر عملی زندگی کا قیام تھا۔ فساد کے مظاہر سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ صحیح روش میں فساد پیدا ہوگیا ہے۔

مشورہ : موجودہ روش کے نتائج مشکوک ہیں ابھی وقت ہے کہ آپ اپنی اصلاح کرلیں ورنہ خدانخواستہ کوئی الجھن پیش آسکتی ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 82 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.