Khuwaab aur Taabeer
فرزانہ ،گیلان آباد: ایک عزیزہ کے گھر سے واپس آرہی
تھی کہ ایسا لگا میری زبان کٹ گئی ہے اور اس پر کچھ نکل آیا ہے ۔ میں زبان چبانے
لگی۔خیال آیا کہ ڈاکٹر میری زبان کاٹ دیں گے تو میں بول نہیں پاؤں گی۔
تعبیر: خواب کے نقوش ظاہر کرتے ہیں کہ خواب دیکھنے
والی صاحبہ غیبت میں مبتلا ہیں۔ غیبت کرنے والا اپنے بھائی کا گوشت کھاتا
ہے۔ ہر وقت باوضو رہئے ۔ دن میں یا حی یا قیوم اور رات کو سونے سے
پہلے سیرتِ طیبہؐ کا مطالعہ کیجئے ۔ جو پڑھا ہے، اس پرتفکر کرتے ہوئے سیدھی
کروٹ سوجائیے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.