Khuwaab aur Taabeer

روضہ رسولؐ کی زیارت


مسرت، بلدیہ۔ دو دفعہ روضہ مبارکؐ کے اندر گئی جہاں آب زم زم نظر آیااسے دیکھ کر خوب روئی۔ گیٹ سے باہر گئی تو گندم، گنا اور کھجور کے باغات نظر آئے۔

 

تعبیر: الحمدللہ آپ کو روضہ رسولؐ  کی زیارت نصیب ہوئی ہے۔ گندم اور کھجور کے باغ دیکھنا اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ سلسلہ کے قواعد و ضوابط پر پوری طرح عمل نہیں ہوتا۔ انشاء اللہ آپ کو عمرہ کی سعادت حاصل ہوگی۔ اللہ تعالیٰ حضورؐ کے سب امتیوں کو یہ سعادت نصیب فرمائے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مئی                2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.