Khuwaab aur Taabeer

راستہ


صائمہ، کراچی۔ دیکھا کہ ایک بچی کے ساتھ یونیورسٹی سے گھر جارہی ہوں راستے میں تعمیراتی کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے دوسری طرف سے جانے کا سوچتی ہوں لیکن وہاں موجود ایک عورت کہتی ہے ادھر سے نہ جا ؤ ۔ میں دوسرے راستے کو دیکھ کر سوچتی ہوں اگر وہاں سے گئی تو بھٹک جا ؤ ں گی لیکن میں عورت کی بات مان کر اسی راستے سے گھر کی طرف جاتی ہوں اور آدھے وقت میں گھر کے قریب پہنچ جا تی ہوں &کئی دفعہ سجدے میں جاکر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

 

تعبیر:          خود فیصلے نہ کریں۔ نیک، ہمدرد خاتون بزرگ یا مرد بزرگ سے مشورہ کریں۔ خواب بتارہا ہے کہ ذہن ناپختہ ہے، جلدبازی میں فیصلے کرنا فائدہ مند نہیں ہوگا۔ سب سے اچھے مشیر آپ کے والد صاحب ہیں اگر وہ  ضد کی حد تک رسم و رواج کے بندھن میں بندھے ہوئے نہ ہوں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری              2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.