Khuwaab aur Taabeer

دیگ کے پاس بزرگ


مظفر حسین۔  کچھ بزرگ ایک دیگ کے پاس تشریف فرما ہیں۔دیگ میں زردہ پکایا گیا ہے۔مجھے دیکھ کر فرماتے ہیں ،تم بھی کھاؤ، میں سیر ہوکر زردہ کھاتا ہوں۔

 

تعبیر:  مبارک خواب ہے ۔ انشاء اللہ کسی نیک بندہ کی دعا سے آپ کو فائدہ ملے گا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اپریل                2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.